عربی رسم الخط سے شاہ سلمان کا پورٹریٹ بنانے والا آرٹسٹ
عربی رسم الخط سے شاہ سلمان کا پورٹریٹ بنانے والا آرٹسٹ
جمعرات 23 ستمبر 2021 5:26
آرٹسٹ نے گزشتہ سال شہزادہ محمد بن سلمان کا پورٹریٹ تیار کیا تھا- (فوٹو العربیہ)
سعودی آرٹسٹ صالح العقاری نے عربی رسم الخط کی مدد سے شاہ سلمان کا سب سے بڑا پورٹریٹ تیار کرلیا-
العربیہ نیٹ کے مطابق صالح العقاری نے 30 میٹر اونچا اور 20 میٹر چوڑا پورٹریٹ تیار کیا ہے- اسے مکمل کرنے میں ڈیڑھ برس کا عرصہ لگ گیا- اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی تجویز دے دی گئی-
فن پارے کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سعودی عرب کے تمام شہروں اور قریوں کے نام خوبصورت عربی رسم الخط کے ذریعے جمع کردیے گئے ہیں- یہ پورٹریٹ ریاض کے الروسان پارک میں لگایا گیا ہے-
فن پارے میں 70 سے زیادہ سعودی شہروں، کمشنریوں اور قریوں کے نام شامل کیے گئے ہیں ان کی مجموعی تعداد 2030 بنتی ہے- شاہ سلمان کا نام فن پارے میں بار بار دہرا کر سعودی وژن 2030 کا کردار اجاگر کیا گیا ہے-
سعودی آرٹسٹ نے بتایا کہ اس نے گزشتہ سال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پورٹریٹ تیار کیا تھا اور اس سال خادم حرمین شریفین کا پورٹریٹ مکمل کیا ہے- آئندہ سال بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کا پورٹریٹ تیار کروں گا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں