Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر سرمایہ کاری فرانس کا سرکاری دورہ کریں گے

’وزیر سرمایہ کاری مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بڑی کمپنیوں کی انتظامیہ سے ملاقات کریں گے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح فرانس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر سرمایہ کاری کے ساتھ اعلی سطح کے وفد کے علاوہ متعدد حکومتی، اور نجی اداروں کے علاوہ نمائندگان کے علاوہ سرمایہ کار بھی شامل ہوں گے۔
وزیر سرمایہ کاری فرانس کے دورے کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بڑی کمپنیوں کی انتظامیہ سے ملاقات کریں گے۔
وہ صنعت، توانائی، پانی، تعلیم ،انفارمیشن، صحت،سیاحت، ہوٹلنگ اور متعدد شعبوں کے ماہرین اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
فرانسیسی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں نئے مواقع سے آگا کرنا اور انہیں نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب بھی دینا ہے۔
انجینئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اب غیر ملکی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے‘۔
’سعودی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے نیز انہیں بے شمار سہولتیں بھی فراہم کر رہی ہے‘۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری دورے کے دوران متعدد کمپنیوں کے علاوہ حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔

شیئر: