Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل جائے گا( فائل فوٹو ایس پی اے) 
سعودی عرب میں قومی مرکز نے کہا ہے کہ یوم وطنی  پر جمعرات کو مملکت کے تمام علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ جمعرات کو تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش سے جازان، عسیر اور باحہ میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔ اس کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل جائے گا۔ 
اخبار 24 اور عاجل ویب کے مطابق قومی مرکز نے بتایا کہ مدینہ منورہ اور تبوک ریجنوں میں بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ کہ مکرمہ اور ینبع میں رہے گا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت بارہ سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ نجران کے علاقے میں بدر الجنوب، ثار، حبونہ اور دیگر مقامات پر جمعرات کو دوپہر ایک بجے سے رات 8 بجے تک پہلے تیز ہوائیں چلیں گی اور پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن کے العیص اور دیگر مقامات پر گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ اس کا سلسلہ دوپہر ایک بجے سے شروع ہوگا اور رات نو بجے تک جاری رہے گا۔ 
مکہ مکرمہ ریجن میں مقدس شہر، الجموم، بحرۃ، کھلے مقامات اور شاہراہوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

شیئر: