Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، حوثیوں کا میزائل تباہ

حوثی ملیشیا نے آج جمعرات کو جازان کی شہری آبادی کو میزائل نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نےحوثی میزائل فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’راڈار پر بیلسٹک میزائل کا سراغ ملتے ہی جوابی کارروائی کی گئی ہے‘۔
’حوثی ملیشیا سعودی عرب کی شہری آبادی، نجی املاک اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے‘۔
’اتحادی افواج حوثیوں کی ہر دہشت گردانہ کوشش کو ناکام بنادینے کے لیے تیار اور مستعد ہے‘۔

شیئر: