عرب اتحاد برائے یمن نے بدھ کی رات حوثیوں کے ایک اور حملے کو ناکام بنایا ہے۔
حوثی ملیشا کی جانب سے خمیس مشیط کی جانب بھیجے گے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
او آئی سی کی طرف سے خمیس مشیط پر ڈرون حملوں کی مذمتNode ID: 602436
سرکاری خبر رساں ااجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ کے لی عملی آپریشنل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عرب اتحاد نے خمیس مشیط پر حوثیوں کے تین حملے ناکام بنائے تھے۔
اس سے قبل عرب اتحاد برائے یمن نے الصلیف میں حوثی ملیشیا کی جانب سے حملے کی کوشش قبل ازوقت کارروائی کرکے ناکام بنائی۔ دو بارود بردار بوٹس کو تباہ کیا گیا۔
الاخباریہ اور ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بتایا کہ حوثی الحدیدۃ سے جارحانہ حملے کرکے سٹاکہوم معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔