Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی : جدہ سمیت مختلف شہروں میں آتشبازی کے مظاہرے

یوم الوطنی کی تقریبات میں مختلف اداروہ کے اہلکاروں نے شرکت کی (فوٹو، سبق نیوز)
مملکت کے 91 ویں قومی دن کے موقع پرمختلف شہروں میں جمعرات کی شب شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ـ یوم الوطنی کی مناسبت سے دن میں مختلف شہروں میں فضائی کرتب دکھائے گئے جبکہ رات کو آتشبازی کے شو پیش کیےـ
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق درالحکومت ریاض میں آتشبازی کے مظاہرے دیکھنے کےلیے لوگ دوردراز کے علاقوں سے بھی مخصوص مقامات پرپہنچے ـ

ریاض میں شتربانوں نے بھی پریڈ میں شرکت کی(فوٹو، ایس پی اے)

ریاض کے تاریخی علاقے ’الدرعیہ ‘ میں جمعرات کو متعدد سرکاری اداروں کے اشتراک و تعاون سے متعدد شوکیے گئے جن میں فوجی دستوں کی پریڈ ، شتربانوں کا گشت اور موٹرسائیکل سواروں کے کرتب بھی شامل تھے ـ
دریں اثنا ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق عیسر ریجن کے شہر ابہا میں جمعرات کی شب دلکش آتشبازی کے مظاہرے پیش کیے گئے ـ آتشبازی اس قدر بڑے پیمانے پرکی گئی تھی کہ ابہا شہر رات کے اندھیرے میں بھی روشن ہوگیا جبکہ آتشبازی کے خوبصورت مناظر میلوں دورسے دکھائی دے رہے تھے ـ

 شاندار آتشبازی کے مظاہرے جمرات کی شب پیش کیے گئے (فوٹو، ایس پی اے )

جدہ شہر میں بھی مختلف مقامات پر آتشبازی کے مظاہروں کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ـ جمعرات کی شب 9 بجے آتشبازی کے شاندار مظاہرے بیک وقت تمام مقامات پرپیش کیے گئے ـ  

شیئر: