Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مسلح افواج کی جانب سے یوم الوطنی کی تقریب

تقریب میں سعودی افواح کے حوالے سے دستاویزی فلم دکھائی گئی (فوٹو، ایس پی اے )
سعودی عرب کی مسلح افواج نے ریاض میں  مملکت کے 91 ویں قومی دن کے موقع پرقومی تقریب منعقد کی جس کی سربراہی چیف آف  اسٹاف جنرل فیاض حامد الرویلی نے کی ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی عرب کے مسلح افواج نے قومی دن کے موقع پرریاض ہیڈ کواٹر میں سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا ـ
اس موقع پرسعودی عرب کی مسلح افواج کے بارے میں دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں ترقی کے مختلف مراحل بیان کیے گئے تھے ـ
 تقریب میں مسلح افواج کے اہم قائدین کے علاوہ سعودی شاہی فضائیہ اور بحریہ و ایئر ڈیفنس کی ہائی کمان نے خصوصی طورپرشرکت کی

شیئر: