Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاران میں ایف سی کی کارروائی میں چھ ’دہشت گرد‘ ہلاک

فوج کو خاران میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
ایف سی بلوچستان نے دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ معلومات پر خاران کے علاقے میں آپریشن کیا جس میں چھ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان کو خاران میں دہشت گردوں کی خفیہ ٹھکانے میں موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی جس پر آپریشن کیا گیا۔
بیان کے مطابق جیسے ہی ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ 
فائرنگ کے تبادلے میں دو کمانڈرز سمیت چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے کمانڈرز میں گل میر اور کلیم اللہ بولانی شامل ہیں۔  علاقے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

آواران میں فورسز پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

دوسری جانب آواران میں ایک حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ 
مقامی لیویز کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کوئٹہ میں اردو نیوز کے نامہ نگار زین الدین احمد کو بتایا کہ جمعے کی دوپہر کو آواران سے تقریباً 40 کلومیٹر دور تحصیل مشکے میں کنیرا کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ 
حملہ آوروں نے چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کے علاوہ راکٹ کے گولے بھی داغے جس کی زد میں آکر دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔
فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے بعد حملہ آور  فرار ہوگئے۔

شیئر: