Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کو ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں سر فہرست 10 ممالک میں شامل کرانے کا عزم

اس کا مقصد20 ملین ریال کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا)کے سٹریٹیجی آفس کے سربراہ مشاری المیشاری کے مطابق سدایا سعودی عرب کو ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں سر فہرست 10 ممالک میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے لیے 25 ہزار ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماہرین کو تربیت دی رہی ہے۔
المیشاری نے رواں ماہ کے شروع میں انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے ساتھ شراکت میں منعقد ہونے والے سعودی عرب کے سی آئی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں 20 ملین ریال کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کردار ڈیجیٹلائزیشن کو فعال کر رہا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی عیش و آرام ہے یہ ایک چابی اور بہت سے چیلنجوں کا جواب ہے۔‘
مشاری المیشاری نے کہا کہ مستقبل چیلنجنگ ہو گا اور ’اہم عنصر تیاری، تیاری اور تیاری ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ سدایا نے توکلنا کے آغاز کے ساتھ وبائی مرض پر قابو پانے میں تعاون کیا۔  توکلنا ایک سمارٹ فون ایپلی کیشن ایپ جو حکومت کو کورونا سے متاثرہ لوگوں کا سراغ لگانے کی اجازت دیتی ہے۔
واضح رہے کہ توکلنا مملکت میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کی تیار کردہ صحتی ایپ ہے۔
مشاری المیشاری کا مزید کہنا تھا کہ توکلنا ایپ کو  تیار ہونے میں صرف تین ہفتے لگے کیونکہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی بنیاد وبائی مرض سے پہلے ہی رکھی جا چکی تھی۔ آج توکلنا ایپلی کیشن کے 22 ملین سے زائد صارفین اور 75 سے زائد خدمات ہیں۔
سی آئی او سمٹ سدایا کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات کی پیروی کرتا ہے بشمول پچھلے سال منعقد ہونے والی عالمی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ اور اگست کا لانچ ایونٹ جہاں عالمی ٹیکنالوجی کی 10 کمپنیوں کے ساتھ سعودی نوجوانوں کی تربیت کے لیے اکیڈمیاں قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ایونٹ کے دیگر مقررین میں آئی بی ایم کے نائب صدر آٹومیشن رچرڈ ہیٹ مین شامل تھے جنہوں نے کہا کہ وہ تنظیمیں جنہوں نےآرٹیفیشل انٹیلی جنس پہلے شروع کیا تھا کورونا کی وبا کے دوران اتنا نقصان نہیں اٹھایا۔
سعودی کلاؤڈ کمپیوٹنگ ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین فواز الحربی نے لچک،جدت طرازی اور لاگت میں کمی کے لحاظ سے کلاؤڈ ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

شیئر: