Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا اپ ڈیٹ میں ’استثنی‘ کا سٹیٹس شامل

’یہ سٹیٹس ان افراد کے لیے ہے خاص ہے جنہیں وزارت صحت نے کورونا ویکسین سے استثنی دے رکھا ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
توکلنا ایپ نے اپنی نئی اپ ڈیٹ میں ’استثنی‘‘ کا سٹیٹس شامل کر لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ سٹیٹس ان افراد کے لیے ہے خاص ہے جنہیں وزارت صحت نے کورونا ویکسین سے استثنی دے رکھا ہے۔
ایپ نے کہا ہے کہ ’استثنی کا سٹیٹس حاصل کرنے کے لیے وزارت صحت سے رجوع کرنا ضروری ہے‘۔
’وزارت صحت ایسے افراد کے خصوصی حالات کا طبی نکتہ نظر سے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی‘۔
دریں اثنا وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا تھا کہ ’استثنی کا سٹیٹس چند محدود افراد کو ہی فراہم کیا جاتا ہے‘۔
’اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب میں درج شدہ تمام ویکسین انتہائی محفوظ اور تمام افراد کے لیے یکساں طور پر مناسب ہیں‘۔

شیئر: