پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے 19 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے بلند قامت چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور دوسری بلند چوٹی کے ٹو سر کرنے کے بعد ایک اور چوٹی مناسلو پر بھی پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے۔
شہروز کاشف کے براڈ بوئے نامی آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق سنیچر کی صبح کوہ پیما نے نیپال میں مناسلو چوٹی کو سر کرنے کا معرکہ انجام دیا ہے۔ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’شہروز کاشف نے ایک بار پھر یہ پاکستان کے لیے کر لیا۔ شہروز نے آج صبح 5 بج کر40 منٹ پر نیپال میں 8,163 میٹر بلند چوٹی سر کی ہے۔‘
SUMMIT !!!!!!!
Ma Sha Allah ….. Shehroze Kashif has done it again for Pakistan
Today morning, Shehroze summited Manaslu 8163m ASL in Nepal at 5:40 a.m. PST. pic.twitter.com/t6yjJh6Xwu
— TheBroadBoy (@Shehrozekashif2) September 25, 2021
نیپال میں موجود مناسلو دنیا کی آٹھویں سب سے اونچی چوٹی ہے جو 8,163 میٹر بلند ہے۔ یہ نیپال میں سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے۔
This morning almost an hour ago at 5:40 PST our boy #ShehrozeKashif reached the top of #Manaslu in Nepal! In the process he achieved his 4th 8000er mashallah with 3 of them coming this year alone! He's right now descending. Prayers are requested for his safe descent! pic.twitter.com/7fqLzWFA7G
— The Karakoram Club (@KarakoramClub) September 25, 2021
کراکرم کلب ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہروز کاشف کے سر کرنے کی اطلاع دی گئی اور ان کے بحفاظت واپسی کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’آج صبح ہمارے لڑکے شہروز کاشف نیپال میں موجود مناسلو چوٹی سر کر چکے ہیں۔ یہ ان کی چوتھی آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹی ہے جو انہوں نے سر کی ہے، اس سے قبل اسی سال وہ تین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ وہ اس وقت مناسلو سے واپسی پر ہیں اور آپ سے ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔‘
شہروز کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے11 سال کی عمر میں پہاڑ چڑھنا شروع کیے تھے۔ اس وقت انہوں نے چار ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کیں جن میں مکڑا پیک اور موسی کا مصلہ شامل ہیں۔
Shehroze Kashif did it again, its his 3rd 8000 meter peak in just 5 month the only teenager who achieved this landmark
Congratulations boy
Pak proud of you #shehrozekashif pic.twitter.com/W6TYrCYbxw— Arslan Jutt (@ArslanJutt43) September 25, 2021