Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدوم پورٹل میں رجسٹریشن، پروازوں میں اضافہ، یوم وطنی، سعودی سکالرشپس سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب سے اہم خبریں

سعودی آرٹسٹ صالح العقاری نے عربی رسم الخط کی مدد سے شاہ سلمان کا پورٹریٹ تیار کیا ہے۔ (فوٹو: العربیہ)
یوم الوطنی سے متعلق تقریبات، عربی رسم الخط میں شاہ سلمان کے پورٹریٹ سمیت توکلنا ایپ سے متعلق معلومات، سعودی یونیورسٹیوں میں سینکڑوں پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ دینے کا اعلان اور غیر ملکیوں کی ویکسین لگوانے سے متعلق اپ ڈیٹس گذشتہ ہفتے سعودی عرب سے شائع ہونے والی نمایاں خبروں میں شامل رہیں۔

سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں میں 600 پاکستانی طلبا کے لیے وظائف کا اعلان

سعودی عرب نے اپنی 25 یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پاکستانی طلبا وطالبات کو 600 سکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سکالرشپس ڈپلومہ، ڈگری، ماسٹرز اور اپی ایچ ڈی کے طلبا و طالبات کو دیے جائیں گے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے 600 خواتین کی ٹریننگ

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی ایجنسیوں کی معاونت کے لیے اب تک 600 خواتین ملازمین کو ٹریننگ دلوائی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


حرمین شریفین کی انتظامیہ نے 600 خواتین کی ٹریننگ کی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی خواتین فوجیوں کی پہلی مرتبہ یوم وطنی پر پریڈ میں شرکت

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مملکت کے قومی دن پر ہونے والی  پریڈ میں خواتین فوجیوں نے بھر پور شرکت کی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

مملکت آنے والوں کے لیے ’قدوم پورٹل‘ ضروری کیوں، رجسٹریشن کس طرح؟

وزارت داخلہ نے بیرون مملکت سے آنے والے غیر ملکیوں کی صحت کے حوالے سے ڈیٹا حاصل کرنے اور ان کی ویکیسنیشن کے حوالے معلومات کے لیے ’قدوم ایپ‘ لانچ کی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی بچوں نے یوم وطنی 91 کیسے منایا 

سعودی عرب کے 91 ویں یوم وطنی کے موقع پر بچوں نے سبز رنگ کی خوبصورت قومی پوشاک زیب تن کرکے خوشیاں منائی ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


بچوں نے سبز رنگ کی خوبصورت قومی پوشاک زیب تن کرکے یوم الوطنی کی خوشیاں منائی ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

91ویں یوم الوطنی کے موقع پر تاریخی مقامات کی سیر 

 قومی دن کے  تہوار کی مناسبت سے عربی میگزین ’سیدتی ‘ نے مملکت کے ان تاریخی مقامات پر روشنی ڈالی ہے تاکہ لوگ اپنے اہل و عیال کے ہمراہ قومی تہوار کے موقع پر ان مقامات کی سیر کرسکیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

توکلنا اپ ڈیٹ میں ’استثنی‘ کا سٹیٹس شامل

توکلنا ایپ نے اپنی نئی اپ ڈیٹ میں ’استثنی‘‘ کا سٹیٹس شامل کر لیا ہے۔ یہ سٹیٹس ان افراد کے لیے ہے خاص ہے جنہیں وزارت صحت نے کورونا ویکسین سے استثنی دے رکھا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

عربی رسم الخط سے شاہ سلمان کا پورٹریٹ بنانے والا آرٹسٹ

سعودی آرٹسٹ صالح العقاری نے عربی رسم الخط کی مدد سے  شاہ سلمان کا سب سے بڑا پورٹریٹ تیار کیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


توکلنا ایپ نے اپنی نئی اپ ڈیٹ میں ’استثنی‘‘ کا سٹیٹس شامل کر لیا ہے۔ (فوٹو: عاجل)

پاکستانی آرٹسٹ نے سعودی رہنماؤں کے پورٹریٹ بنانے میں عمر وقف کردی

کراچی کے رہائشی خلیل نجمی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر رہنماؤں کے پورٹریٹ بنائے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں کی میعاد میں بھی توسیع  کردی

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزٹ ویزہ برائے سیاحت کی میعاد میں توسیع کی گئی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

السعودیہ نے یوم وطنی پر ملکی اور بین الاقوامی پروازیں بڑھا دیں

سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے یوم وطنی کی مناسبت سے اندرون اور بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


السعودیہ نے یوم وطنی کی مناسبت سے اندرون اور بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

توکلنا ایپ پاکستان میں کام نہیں کررہی کس طرح اپ ڈیٹ کیاجائے؟

توکلنا کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’وہ ممالک جہاں توکلنا ایپ کام کر رہی ہے ان کی فہرست توکلنا کی وب سائٹ پر موجود ہے ۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

توکلنا اکاؤنٹ دو مختلف موبائلز میں کھل سکتا ہے؟

سعودی عرب میں توکلنا ایپ انتظامیہ  نے کہا ہے کہ بیک وقت دو مختلف موبائلز سے اکاؤنٹ کھولنا اور اندراج کرانا ممکن نہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


مملکت پہنچنے سے قبل غیرملکی ’قدوم‘ ایپ پر اپنا اندراج کرائیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان میں ویکسین لگوانے والے افراد کس طرح سعودی عرب جا سکتے ہیں؟

 مملکت سے باہر اقامہ ہولڈرز جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی ہے اور توکلنا پر ان کا سٹیٹس امیون ہے وہ سعودی عرب جا سکتے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب آنے والے مقیم غیر ملکی ویکسین سٹیٹس کیسے دکھائیں، طریقہ کار جاری

محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب آنے والے مقیم غیرملکیوں کے ویکسین سٹیٹس کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے دو طریقوں میں سے کوئی ایک اپنایا جائے۔‘
ان دونوں طریقوں کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: