سعودی ولی عہد کی دوستانہ ملاقات، پہلا ریکارڈ شدہ سفر اور تین سعودی شاہوں کے شیف سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر
سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں سعودی ولی عہد، امیر قطر اور اماراتی مشیر کی دوستانہ ملاقات، اعلیٰ درجے کے سعودی باورچی ڈاکٹر توفیق القادری ارو صحت عامہ کی نگرانی کےلیے تفتیشی دورے سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
سعودی ولی عہد، امیر قطر اور اماراتی مشیر کی دوستانہ ملاقات، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اور امارات میں قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید کی بحیرہ احمر میں دوستانہ ماحول میں ملاقات کی تصویر اور وڈیو وائرل ہوئی۔
تبوک میں 50 ہزار ٹن کھجور کی پیداوار
تبوک ریجن نے سالانہ 40 سے زیادہ اقسام کی 50 ہزار ٹن کھجوروں کی پیداوار دے کر مملکت کو غذا کے حوالے سے خود کفیل بنانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔
صحت عامہ کی نگرانی کےلیے تفتیشی دورے
جدہ میونسپلٹی نے لیبر کیمپ میں ایس او پیز اور صحت عامہ کی نگرانی کےلیے تفتیشی دورے اور جراثیم کش ادویہ کا استعمال کیا ہے ۔
توفیق القادری تین سعودی شاہوں کے شیف کیسے بنے؟
فالکنز ایگزبیشن کے تحت میلہ منعقد
فالکنز ایگزبیشن کے تحت میلہ منعقد کیا گیا ہے جس میں باز سے شکار کی عرب روایات کو اجاگر کیا جا رہا ہے ۔
یوم الوطنی کی مناسبت سے طیارے ری پینٹ
السعودیہ نے 91 واں یوم الوطنی کی مناسبت سے اپنے دو طیاروں پر ری پینٹ کیا ہے۔
معذور افراد کےطواف کےلیے وہیل چیئر کی سہولت فراہم
معذوروں اور معمرافراد کےلیے وہیل چیئر پر طواف کی سہولت فراہم کرنے کےلیے خصوصی راستہ کھول دیا گیا ہے ۔
سعودی عرب کا مصنوعی جزیرہ المرجان، خوبصورت تفریحی مقام
خلیج عرب کے پانیوں میں اس کے سبز مناظر اور معتدل آب و ہوا کے ساتھ دمام کا جزیرہ المرجان مشرقی صوبے کے سیاحوں اور شہریوں کے لیے ایک اہم اور تفریحی مقام ہے۔
صحرائے ربع الخالی کو عبور کرنے کا پہلا ریکارڈ شدہ سفر
سعودی شہری مبارک بن کلوت نے کہا ہے کہ 91 سال پہلے صحرائے ربع الخالی کو عبور کرنے کا درج شدہ سفر ان کے داد شیخ صالح بن کلوت نے ایک برطانوی مہم جو کے ساتھ کیا تھا۔
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں طلبہ کےلیے ’سکوٹر‘
’یونیورسٹی کے اندر طلبہ کی آسانی کےلیے بیٹری سے چلنے والے اسکوٹرز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ ایک کلاس سے دوسری کلاس میں جانے میں وقت کی بچت ہوسکے‘ـ