ھشام النجار نے دھات کے سکوں کا انمول خزانہ جمع کیا ہے- (فوٹو العربیہ)
سعودی فنکار ھشام النجار نے 9 ہزار سے زیادہ دھات کے سکوں سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پورٹریٹ تیار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ھشام النجار نے بتایا کہ گزشتہ بیس برس کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ سکے جمع کیے ہیں۔ یہ سکے جمع کر کے سعودی حکمرانوں کے منفرد پورٹریٹ تیار کیے ہیں۔
النجار نے بتایا کہ اس نے مختلف ملکوں میں نایاب سکوں اور تحائف کی نیلامیوں میں شرکت کرکے یہ سکے جمع کیے ہیں۔
سعودی فنکار کا کہنا تھا کہ وہ سکوں کا انمول خزانہ جمع کر چکا ہے۔ انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے دیواری پورٹریٹ کی تشکیل میں یہ سکے استعمال کیے ہیں۔
سکوں سے پورٹریٹ تیار کرنے کا ایک مقصد یہ ہے کہ اس کے جمع کردہ سارے نایاب سکے خوبصورت شکل میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجائیں گے۔ یہ سکے اور ان سے بنے پورٹریٹ ناظرین کو ہمیشہ پرکشش نظر آئیں گے۔
النجار نے بتایا کہ اس نے 9 ہزار سے زیادہ سکوں سے شاہ سلمان کی تصویر ڈیزائن کی ہے۔
ھشام النجار کا کہنا ہے کہ اس کے پاس سعودی عرب کے فرمانرواؤں، شہزادوں اور خلیجی ممالک کے حکمرانوں کی چالیس سے زیادہ ایسی تصاویر ہیں جو اس نے دھات کے سکوں سے تیار کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھات کے سکوں سے مکہ مکرمہ یا جدہ یا ریاض یا کسی اور شہر میں دنیا کا سب سے بڑا دیواری پورٹریٹ بنانے کی خواہش ہے تاکہ وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن سکے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں