ریکارڈ وقت اور کم لاگت میں مکان تعمیر ہو سکیں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور ماجد الحقیل اور وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے بدھ کو ریاض ریجن کے صنعتی شہر سدیر میں جدید تعمیراتی اشیا کی پہلی فیکٹری کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نئی فیکٹری سے صنعتی ارتقا کے ساتھ چلنے اور تعمیرات کی جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ہوگی۔
فیکٹری سے جدید تعمیراتی طور طریقے متعارف ہوں گے۔ سعودی خاندان ریکارڈ وقت اور کم لاگت میں مکان کے مالک بن سکیں گے اور ایسا جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ممکن ہوگا۔ تعمیرات کے جدید انداز کا دور شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت ان دنوں جدید تعمیراتی نظام کو فروغ دے رہی ہے۔ اب تک اس سلسلے کی اٹھارہ فیکٹریاں بن چکی ہیں۔- آئندہ مرحلے میں تعمیرات کے شعبے سے سعودی بڑی تعداد میں منسلک ہوں گے۔
وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا کہ وزارت صنعت اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو ترغیب دے رہی ہے اور یہ سعودی وژن 2030 کا اہم ہدف ہے۔
انہو ں نے کہاکہ ان کی وزارت چوتھے صنعتی انقلاب سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کو اپنا رہی ہے۔