سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ ماہ رواں جولائی کے وسط تک 35 ارب ریال سے زیادہ کے سرمائے سے مملکت میں چاکلیٹ اور مٹھائیوں کی 1066 فیکڑیاں قائم کیے گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق صنعت و معدنیات، انفارمیشن کے قومی مرکز نے رپورٹ میں بتایا کہ ’سعودی فیکٹریوں پر لگائے جانے والے کل سرمائے کا 1.38 فیصد چاکلیٹ اور مٹھائیوں کی فیکٹریوں میں لگایا گیا ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
ایک ماہ میں تین ہزار سعودیوں کو فیکڑیوں میں روزگارNode ID: 517111
-
المراعی کا امارات کی مشروبات فیکڑی خریدنے پر اتفاقNode ID: 570696
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ مٹھائیوں کی صنعت میں غیرملکی سرمایہ کاری اس شعبے کی کل سرمایہ کاری کا تین فیصد ہے جبکہ سعودی سرمایہ کار اس شعبے میں 92 فیصد سرمایہ لگائے ہوئے ہیں اور پانچ فیصد سرمایہ سعودیوں اور غیرملکیوں کی مشترکہ سرمایہ کاری سے تعلق رکھتا ہے‘۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’سب سے زیادہ فیکٹریاں ریاض ریجن میں لگائی گئی ہیں ان کی تعداد 377 ہے۔ یہ کل فیکٹریوں کا 35 فیصد ہیں‘۔
’مکہ مکرمہ 294 فیکٹریوں سے دوسرے نمبر پر ہے اور قصیم ریجن 133 فیکٹریوں سے تیسرے نمبر پر ہے‘۔
چاکلیٹ اور مٹھائیوں کی بڑی فیکٹریاں پچاس فیصد ہیں۔ 36 فیصد چھوٹے سائز کی جبکہ 14 فیصد درمیانے سائز کی ہیں۔