بحرینی فرمانروا اور ولی عہد کے لیے شاہ سلمان کے خیر سگالی پیغامات
شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے منامہ میں ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے)
بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے بدھ کو سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے منامہ میں ملاقات کی ہے۔
سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بحرینی فرمانروا کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے۔
بحرینی فرمانروا نے شہزادہ ترکی بن محمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں میں بحرین اور سعودی عرب اور برادر عوام کے تعلقات منفرد ہیں۔
انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے خیر سگالی کا جوابی پیغام بھی حوالے کیے ہیں۔
اس موقع پر بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ، وزیراعظم، شاہ بحرین کے نجی نمائندے شیخ عبداللہ بن حمد آل خلیفہ، مشیر قومی سلامتی شیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ اور بحرین میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد بن عبدالعزیز موجود تھے۔
علاوۃ ازیں بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے الصافریہ محل میں سعودی وفد نے ملاقات کی۔ سعودی قیادت کی جانب سے بحرین کے ولی عہد کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے منفرد تاریخی تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
بحرین کی قومی سلامتی کے مشیر شیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ سے بھی بدھ کو شہزادہ ترکی بن محمد نے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا اور دونوں برادر ملکوں کے بردرانہ تعلقات کا جائزہ بھی لیا۔