سعودی بحریہ کے کمانڈر کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات
بحریہ کے درمیان تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی بحریہ کے کمانڈر فہد الغفیلی سے بدھ کو ریاض میں بحرینی بحریہ کے کمانڈر محمد العسم اور ہمراہ آئے وفد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق بحریہ کے کمانڈروں نے بحرین اور سعودی بحریہ کے درمیان تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کی بحریہ کے کمانڈروں نے تجربات کے تبادلے، ٹریننگ اور تعاون کے طور طریقوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ لیا۔
سعودی عرب اور بحرین کے بحری کمانڈروں نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔