ہوٹلنگ کی مد میں سعودی یومیہ 220 ملین ریال خرچ کرتے ہیں
ہوٹلنگ کی مد میں سعودی یومیہ 220 ملین ریال خرچ کرتے ہیں
جمعہ 1 اکتوبر 2021 12:14
سب سے زیادہ ہوٹلوں کے لائسنس ریاض ریجن میں جاری ہوئے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی شہری ہولٹنگ کی مد میں یومیہ 220 ملین ریال خرچ کرتے ہیں ـ ریاض ریجن سرفہرست جبکہ مکہ ریجن دوسرے اور تیسرا نمبر مشرقی ریجن کا رہا ـ
’سبق نیوز ‘ نےٹی وی پروگرام کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہوٹلنگ کی مد میں یومیہ بنیاد پر خرچ کی جانے والی خطیررقم کے بارے میں بعض افراد نے اسے مناسب قرار دیا جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ رقم انتہائی زیادہ ہے اس بارے میں لوگوں کو غور کرتے ہوئے اپنی عادتوں کو درست کرنا چاہئے ـ
ٹی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی مرکزی بینک کی جانب سےجاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں ہفتہ وار 10 ارب ریال خرچ کیے جاتے ہیں جن میں سے ہوٹلوں اور کیفے ٹیریا کے سیکٹرمیں ایک ارب 200 کروڑ ریال خرچ کیے جاتے ہیں ـ
وزارت تجارت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں ہوٹل اور کیفے ٹیریا کے 7 ہزار 322 نئے لائسنس کا بنائے گئے جن میں سے 5ہزار 302 لائسنس ریسٹورانٹس جبکہ 2020 کیفے ٹیریا کے لیے جاری کیے گئے تھے ـ
سب سے زیادہ لائسنس ریاض ریجن میں جاری کیے گئے دوسرے نمبر پرمکہ مکرمہ ریجن اور تیسرا نمبر مشرقی ریجن کا رہا ـ
اس حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کورونا کی وبا کے باعث لوگ کافی عرصہ گھروں میں رہے اب جبکہ اس وبا پرکافی حد تک قابو پایاجاچکا ہے تو لوگ گھروں سے نکل کر ماضی کی کوفت کو بھلانا چاہتے ہیں ـ