Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینماوں میں سعودائزیشن کی ڈیڈ لائن ختم ، عمل درآمد شروع

سعودائزیشن سے 11 ہزار سے زائد شہریوں کو روزگارملے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے تمام ریجنز میں سینما گھروں میں سعودائزیشن کے قانون پر آج  یکم اکتوبر 2021سے عمل درآمد شروع کیاجارہا ہے ـ
ویب نیوز اخبار 24 کی اطلاع کے مطابق  مذکورہ میں 70 فیصد تک لازمی سعودائزیشن کے قانون پرعمل درآمد سے توقع ہے کہ 11 ہزار اور اس سے زائد سعودی شہریوں  کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گےـ
پراپرٹی سیکٹر کے مختلف شعبے جن میں ڈیلرز ، مارکیٹنگ ، پراپرٹی یونین اور کنٹرولنگ وغیر ہ شامل ہیں میں پہلے سے ہی سعودائزیشن کا قانون نافذ ہے ـ

 ٹکٹ  اور اشیائے خورونوش کی فروخت بھی سعودیوں کے لیے مخصوص (فوٹو، ٹوئٹر)

سینما کے شعبے میں بھی سو فیصد سعودائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس پرمرحلہ وار عمل کیاجائے گا ـ اس شعبے میں سعودائزیشن کی مد میں جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کے مطابق نگرانی کے امور، ٹکٹ سیل، اشیائے خورونوش کی فروخت کے شعبوں میں لازمی سعودیوں کو روزگار فراہم کرنا ہے ـ
مذکورہ شعبوں میں سعودائزیشن سے 3 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا ـ واضح رہے مملکت میں مقامی شہریوں کو برسرروزگار کرنے کی مہم کو ’سعودائزیشن ‘ کہا جاتا ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تعداد میں مقامی شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ سعودیوں میں بے روزگاری کا خاتمہ کیاجائے ـ

شیئر: