تیسری بیوی شوہر کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچی اور پھر۔۔۔
نکاح کے وقت شرط رکھی کہ شادی خفیہ رہے گی( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں نکاح خوانوں کو نکاح رجسٹرڈ کرتے وقت دولہا اور دلہن کے اہل خانہ کی طرف سے عجیب و غریب شرطیں اور باتیں سننے کو ملتی ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق ایک نکاح خواں نے بتایا کہ اسے نکاح پڑھانے کے لیے بلایا گیا تو ایک شہری( نام نہیں بتایا گیا) نے شرط رکھی کہ’ شادی خفیہ رہے گی، اس کی بیوی کسی کو بتائے گی کہ وہ میرے نکاح میں ہے اور نہ اس کے رشتے دار کسی سے اس بات کا ذکر کریں گے‘۔
مقامی شہری نے اس کا سبب یہ بتایا کہ’ اس نے پہلے سے دو شادیاں کی ہوئی ہیں۔ پہلی دو بیویوں اور ان کے رشتے داروں کے ساتھ کوئی مشکل نہیں چاہتا‘۔
نکاح خوان نے بتایا نکاح کے کچھ عرصے بعد شہری بیمار ہوگیا اور اسےعلاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
اس کی تیسری بیوی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئی۔ اسے دیکھ کر سعودی شہری کے رشتہ داروں کو اس کی تیسری شادی کا علم ہوگیا۔
سعودی شہری نے کچھ پوچھے اور سنے بغیر تیسری بیوی کو اسی وقت طلاق دے دی۔
شہری نے موقف یہ اختیار کیا کہ نکاح کے وقت شادی کو صیغہ راز میں رکھنے کی شرط رکھی تھی جسے توڑ دیا گیا، طلاق کی ذمہ دارتیسری بیوی خود ہے۔