Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن: غلط خبریں سکیورٹی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں

شاہی عدالت کے مطابق حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
اردن کی شاہی عدالت نے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کی بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شاہی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ کے حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں، حقائق کو توڑ موڑ کر اور بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جائیدادوں کے ایڈریس کے حوالے سے معلومات افشاں کرنا شاہ عبداللہ اور ان کی فیملی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
شاہی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ ثانی نے جائیداد کی رقم اور دیگر اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے ہیں۔

شیئر: