Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک سعودی مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی بحری افواج کے سربراہ کی آمد

سعودی عرب اور پاکستان بحریہ کے مابین مشق کا آغاز کراچی میں ہوا تھا۔ فوٹو سعودی سفارتخانہ
سعودی بحری افواج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عبد الله فهد الغفيلي پاک سعودی مشترکہ مشق نسیم البحر 13 میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعيد المالكي نے سعودی بحری افواج کے سربراہ کے پیر کو کراچی پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔
خیال رہے کہ رائل سعودی فورسز اور پاکستان بحریہ کے مابین اہم بحری مشق نسیم البحر 13 کا اتوار کو کراچی میں آغاز ہوا تھا۔
پاکستان نیوی کی پریس ریلیز کے مطابق اتوار کو شروع ہونے والی یہ بحری مشق پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین ہونے والی مشقوں ’نسیم البحر‘ کے سلسلے کی 13 ویں کڑی ہے۔
نسیم البحر کا مقصد پاکستان اور سعودی بحری افواج کے مابین مضبوط دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ کرنا ہے۔
مشق میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد شامل ہے جس سے دونوں بحری افواج کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
قبل ازیں رائل سعودی نیول فورسز کے بحری جہازوں کی کراچی بندرگاہ آمد پر ہاک بحریہ کے سینیئر افسران نے بحری بیڑے کا استقبال کیا تھا۔
مشق میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے جنگی جہازوں کے علاوہ فضائی یونٹس بشمول دونوں افواج کے جہازوں پر موجود ہیلی کاپٹرز اور رائل سعودی ایئر فورس کے جہاز بھی شریک ہوں گے۔

شیئر: