سعودی بحری افواج کراچی پہنچی ہیں جہاں پاکستانی بحریہ کے ساتھ مل کر مشترکہ مشقیں ’نیسم البحر‘ کریں گی۔
مزید پڑھیں
-
کورونا ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کی نئی ہدایات کیا؟Node ID: 605516
العربیہ کے مطابق مشترکہ مشقوں میں سعودی بحریہ کے جنگی بیڑے شریک ہوں گے۔
اس سے قبل بھی سعودی بحری افواج نے پاکستانی بحریہ کے ساتھ متعدد مشترکہ مشقیں کی ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعاون کے تحت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدے بھی ہیں۔
قبل ازیں سعودی زیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔
وصول وحدات تابعة للقوات البحرية السعودية إلى مدينة كراتشي في باكستان ؛ لإجراء مناورات بحرية مع القوات الباكستانية . pic.twitter.com/TFEnjSASSt
— الاحداث اول باول (@events1_1) October 2, 2021
علاوہ ازیں سعودی بحریہ کے بیڑے کی پاکستان آمد پر سعودی نیوی کے کمانڈر ریئرایڈمرل ساجر بن رافید العنزی کا کہنا ہے کہ دونوں نیوی میں مشترکہ مشقیں ’نیسم البحر‘ کی جائیں گی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیڑے کے کمانڈر شاہی بحریہ کے ایڈمرل ساجر العنزی نے مزید کہا کہ پاکستانی بحریہ کے ساتھ مل کر کی جانے والی مشقوں کے حوالے سے تمام تر تیاریاں انتہائی مہارت سے کی گئی ہیں جبکہ سلامتی کے تمام ضوابط کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
