کویت کے نائب امیر اور ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بیان پیلس میں سعودی وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی محمد بن فہد بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری حبر رساں اینجسی اس پی اے کے مطابق کویتی ولی عہد نے شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز کا خیرمقدم کیا۔
سعودی وزیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے لیے تہنیتی پیغام پیش کیا ہے۔
شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے بھی ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور انہیں کو مضبوط بنانے کے لیے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
ملاقات میں شہزاد سلطان بن سعد بن خالد، کویت میں سعودی سفیر اور دیگرحکام نے شرکت کی۔