جازان، عیسر اور نجران میں حشیش اور قات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام
جازان، عیسر اور نجران میں حشیش اور قات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام
منگل 5 اکتوبر 2021 19:42
ملزمان پر سمگلنگ کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ جازان، عسیر اور نجران میں 161 کلو گرام حشیش اور 26.3 ٹن قات (نشہ آور پتے) کی سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنادی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ سمگلنگ میں ملوث 26 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔ ان میں 17 سعودی شہری، 9 سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکی شامل ہیں۔ چھ کا تعلق ایتھوپیا اور 3 کا یمن سے ہے۔
کرنل القرینی نے بتایا کہ ملزمان پر سمگلنگ کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے جبکہ سمگل شدہ حشیش اور قات متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ سرحدی محافظ سمگلنگ کی ہر کوشش سے پورے عزم، استعداد اور پیشہ ورنہ صلاحیت کے ساتھ نمٹتے رہیں گے اور مملکت کے امن اور اس کے نوجوانوں کو نشہ آور اشیا کا عادی بناکر تباہ کرنے کے کوشاں عناصر کے آگے حفاظتی دیوار بنے رہیں گے۔