Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کے استعمال پر کویتی فنکار کو قید و جرمانے کی سزا

کویتی فن کار بیرون ملک سے پہنچا تھا، منشیات برآمد ہوئی( فوٹو ٹوئٹر)
کویت میں فوجداری کی عدالت نے منشیات استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر معروف فن کار کو 5 برس قید بامشقت اور 5 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
کویتی جریدے القبس کے مطابق کویتی فن کار بیرون ملک سے پہنچا تھا۔ تلاشی پر اس کے قبضے سے نشہ آور اشیا برآمد ہوئیں۔ 
کویتی جریدے الرائ نے یہ اشارے دیے ہیں کہ حراست میں لیا جانے والا فن کار کویت کا مشہور فن کار ہے اور وہ رمضان ٹی وی سیریل میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پر نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کا الزام ہے۔ اس پر پانچ ہزار دینار کا جرمانہ منشیات استعمال کرنے پر کیا گیا تاہم منشیات کی سمگلنگ کے الزام سے بری کردیا گیا۔
کویتی جریدے الرائ کا کہنا ہے کہ کویت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر کویتی فنکار کو حراست میں لیا گیا تھا۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے ملزم کے ساتھ پوچھ گچھ کی ۔ تحقیقات کے دوران اعتراف  کیا کہ وہ ایک عرب ملک میں عکس بندی کے دوران نشے کا عادی ہوگیا۔

شیئر: