Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کی تین کشتیوں کو تباہ کردیا

 کشتیوں کو حملوں کے لیے تیار کیا گیا تھا۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد نے  بدھ کو حوثیوں کی تین بوبی ٹریپ کشتیوں کو تباہ کیا ہے جنہیں حملوں کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے عرب اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں ایک آپریشن کے دوران حوثیوں کی سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا جس جگہ حملہ کیا گیا اسے بوبی ٹریپ کشتیوں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
عرب اتحاد کی کوششوں نے جنوبی بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت کے تحفظ میں تعاون کیا ہے۔

شیئر: