Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ حمد اور کویت کے ولی عہد کی تعزیت کے لئے ریاض آمد

’شہزادہ سعود بن فہد، شہزادہ سلطان بن فہد اور شہزادہ عبد العزیز بن فہد نے مہمانوں کا استقبال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بحرین کے فرمانرواں شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ ، ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ اور کویت کے ولی عہد شیخ حمد بن جابر العلی الصباح نے شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز کی وفات پر تعزیت پیش کرنے ریاض پہنچ گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور ہمراہ وفد کا استقبال شہزادہ سعود بن فہد، شہزادہ سلطان بن فہد اور شہزادہ عبد العزیز بن فہد نے کیا ہے۔
اسی طرح بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے متوفی کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دریں اثنا امیر کویت کے خصوصی ایلچی اور ولی عہد شیخ حمد جابر العلی الصباح شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
کویت کے ولی عہد شیخ  حمد جابر العلی الصباح کے ہمراہ کویتی شاہی خاندان اور وزرا کا بڑا وفد شامل تھا۔

شیئر: