ابوظبی کے ولی عہد کا ایکسپو دبئی میں سعودی پویلین کا دورہ
ابوظبی کے ولی عہد کا ایکسپو دبئی میں سعودی پویلین کا دورہ
جمعرات 7 اکتوبر 2021 20:49
ولی عہد ابوظبی کو ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد دی گئی- (فوٹو ایس پی اے)
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے ایکسپو دبئی میں سعودی عرب کے پویلین کا دورہ کیا- اس موقع پر ان کا استقبال سعودی وزیر مملکت اور رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد نے کیاـ
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے شہزادہ ترکی بن محمد کے ہمراہ ایکسپو دبئی میں لگائے گئے سعودی عرب کے پویلین کا دورہ کیا- اس دوران انہیں پویلین میں رکھی گئی اشیا اور پروگراموں کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیاـ
شہزادہ ترکی کے ساتھ ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید نے مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال بھی کیا اس دوران انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایاـ
شہزادہ ترکی بن محمد نے ایکسپودبئی 2020 کے انعقاد پر ولی عہد ابوظبی کو مبارک باد پیش کی ساتھ ہی انہوں نے امارات کی مثالی ترقی کو بھی سراہاـ
شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-
دوطرفہ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیاـ اس موقع پر شیح مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم ، شیخ منصور بن زاید آل نھیان کے علاوہ امارات میں سعودی عرب کے سفیر ترکی الدخیل بھی موجود تھے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں