غیر ملکی کو زدوکوب کرنے والے 2 شہری گرفتار
جمعرات 7 اکتوبر 2021 22:30
گرفتار کیے جانے والے دونوں سعودی ہیں- (فوٹو عرب نیوز)
الجوف ریجن کے پولیس ترجمان کرنل یزید النومس کا کہنا ہے کہ سکاکا شہر میں دکان کے کارکن کو زدوکوب کرنے کے الزام میں دو سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہےـ
عاجل نیوز نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سکاکا شہر میں ایک دکان کے غیر ملکی ملازم کو دو افراد نے زدوکوب کیا اور فرار ہو گئےـ
پولیس نے ملزمان کے حلیے کے بارے میں معلومات حاصل کرکے انہیں گرفتار کرلیا ـ کرنل یزید نے ملزمان کے بارے میں بتایا کہ دونوں سعودی شہری ہیں اور عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں ـ
ملزمان کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں