پیٹرول اسٹیشن کے کارکن کو زدوکوب کرنے والے گرفتار
سوشل میڈیا پروائرل وڈیو سے ملزمان کی شناخت کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
قصیم ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اسٹیشن کے کارکن کو زدوکوب کرکے فرارہونے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان کرنل بدر السحیبانی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو جس میں دوافراد کو دکھایا گیا تھا جو پیٹرول اسٹیشن کے کارکن کو زدوکوب کررہے تھے۔
وڈیو کے ذریعے پولیس نے ملزمان کی شناخت معلوم کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔
ملزمان سعودی شہری ہیں جن میں سے ایک کی عمر 20 جبکہ دوسرے کی 50 برس کے قریب ہے ۔
کرنل السحیبانی کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کو پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے جہاں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس عدالت میں فائل کیاجائے گا۔