گذشتہ ہفتے پاکستان میں سب سے نمایاں خبر پنڈورا پیپرز کی جس میں کابینہ کے اراکین سمیت حکومت کے اتحادیوں کے نام بھی سامنے آئے۔ اس کے علاوہ آئی ایس آئی کے نئے چیف کی تقرری، چیئرمین نیب کا تقرر اور اوور سیز پاکستانیوں کے بھیجے گئے پیسوں کی بڑے پیمانے پر تحقیقات بھی اہم خبریں رہیں۔ گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں
ففتھ جنریشن وار اکیلے آئی ایس آئی ناکام نہیں کرسکتی: علی محمد خان
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ’ففتھ جنریشن وار کو اکیلے آئی ایس آئی ناکام نہیں کر سکتی، اسے ہماری نوجوان نسل ناکام بنا سکتی ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے دور دراز کے سب علاقوں میں موبائل ٹیکنالوجی دستیاب ہو۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
بیرونی کرنسی کے لین دین میں شفافیت سے روپے کی قدر بڑھے گی؟
ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی کرنسی کے لین دین میں شفافیت لانے اور غیر ملکی کرنسی کی بیرون ملک سمگلنگ کو روکنے کے لیے کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کو نئے احکامات جاری کیے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی ہے: امریکی نائب وزیر خارجہ
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے افغانستان میں پرامن تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
پاکستان میں پیر سے ’تمام تعلیمی اداروں میں نارمل کلاسز‘ کی بحالی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ ’پاکستان بھر میں پیر 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں