Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے کوسوو کی ہم منصب کی ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مشترکہ تعاون کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےاتوار کو ریاض میں کوسوو کی ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مشترکہ تعاون کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے پہلووں کو مستحکم کرنے اور ان کی سپورٹ اور ترقی کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

مملکت اور کوسوو کے درمیان تعلقات اور علاقائی امور پر لیکچر بھی دیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

کووسو کی وزیر خارجہ نے اپنے دورے کے دوران سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمن المرشد سے بھی ملاقات کی ہے۔ فنڈ کی جانب سے کوسوو میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے فنڈ کے ذریعے اپنے ملک کے ترقیاتی منصوبوں میں سعودی حکومت کے تعاون اور معاونت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
 انہوں نے سعودی عرب اور کوسوو کے درمیان تعلقات اور علاقائی امور پر وزارت خارجہ میں پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ فار ڈپلومیٹک سٹیڈیز میں لیکچر بھی دیا ہے۔

شیئر: