Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سکول کی طالبہ نے اپنی ساتھی کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا

واقعے کی تحقیقات کے لیے ایجوکیشن آفس کی جانب سے کمیٹی قائم کی گئی ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے شہر جدہ کے ایک گرلز سکول کی طالبہ نے اپنی ساتھی کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا ـ طالبات میں کسی بات پر اختلاف ہو گیا تھا۔  
اخبار 24 نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک گرلز سکول میں دوطالبات کے درمیان کسی بات پر تنازعہ ہو گیا جس پر ایک طالبہ نے تیز دھارآلے سے اپنی ساتھی پر حملہ کیا۔ 
سکول انتظامیہ نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے حملہ آورطالبہ کو حراست میں لے کراسے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا جبکہ زخمی طالبہ کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ایجوکیشن آفس کی جانب سے فوری طور پرکمیٹی قائم کی گئی ہے جو تمام پہلووں سے جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ سے مطلع کرے گی۔

شیئر: