پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔
بدھ کو فواد چوہدری نے کہا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کے لیے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا تھا کہ ’رات گئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں ملاقات ہوئی جس میں معاملات اچھے انداز میں طے ہوئے۔‘
مزید پڑھیں
نجی ٹی وی چینل سما پر سینیئر اینکرپرسن ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم چاہتے تھے کہ افغانستان کی صورت حال کے تناظر میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید مزید کچھ عرصہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر برقرار رہیں۔‘
وزیراعظم کے معاون خصوصی کے مطابق ’نئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے تقرر کے لیے وزارت دفاع سے تین سے پانچ نام آئیں گے جن میں سے وزیراعظم ایک نام کی منظوری دیں گے۔‘
ایک سوال پر عامر ڈوگر نے کہا کہ ’وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، وہ ملک کے چیف ایگزیکٹو اور عوام کے منتخب وزیراعظم ہیں، فوج کی بھی عزت ہے اور وزیراعظم کی بھی عزت ہے۔‘
خیال رہے کہ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ’وزیراعظم آفس کبھی بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے افواج پاکستان کی عزت میں کمی آئے اور نہ افواج کی جانب سے ایسا کوئی اقدام اٹھایا جائے گا۔‘
0 seconds of 1 minute, 50 secondsVolume 90%Press shift question mark to access a list of keyboard shortcutsKeyboard ShortcutsShortcuts Open/Close/ or ?Play/PauseSPACEIncrease Volume↑Decrease Volume↓Seek Forward→Seek Backward←Captions On/OffcFullscreen/Exit FullscreenfMute/UnmutemDecrease Caption Size-Increase Caption Size+ or =Seek %0-9
0 seconds of 1 minute, 50 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
Keyboard Shortcuts
Shortcuts Open/Close/ or ?
Play/PauseSPACE
Increase Volume↑
Decrease Volume↓
Seek Forward→
Seek Backward←
Captions On/Offc
Fullscreen/Exit Fullscreenf
Mute/Unmutem
Decrease Caption Size-
Increase Caption Size+ or =
Seek %0-9