ریاض میں غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والی سائٹ سیل
پٹرولیم منصوعات فروخت کرنےکا لائسنس بھی نہیں تھا۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض میں وزارت توانائی کی تفتیشی ٹمیموں نے غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والی ایک سائٹ سیل کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت توانائی کو اطلاع ملی تھی کہ ریاض شہر میں غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کی جارہی ہیں۔
جس مقام پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کی جارہی تھیں وہاں حفاظتی اقدامات بھی نہیں کیے گئے تھے جبکہ پٹرولیم منصوعات فروخت کرنےکا لائسنس بھی نہیں تھا۔
وزارت توانائی کی تفتیشی کمیٹی نےغیر قانونی سائٹ کا سراغ لگا کر اسے سیل کردیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
تفتیشی کمیٹی کا کہنا تھا کہ سائٹ سے 6 سو ٹن سے زیادہ ڈیزل اور پٹرول برآمد ہوا جسے کمیٹی نے اپنی تحویل میں لے کر اسے محفوظ طریقے سے وہاں سے منتقل کردیا۔