پٹرول پمپ کارکن پر فائرنگ کرنے والا شہری گرفتار
’دونوں کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہری نے کارکن پر فائرنگ کردی‘ (فوٹو: عاجل)
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ پٹرول پمپ کے کارکن پر فائرنگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’فائرنگ کے باعث کارکن زخمی ہوگیا ہے تاہم اس کی حالت قابو میں ہے‘۔
’دونوں کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہری نے کارکن پر فائرنگ کردی‘۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شہری اور کارکن ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہیں ، بعد میں شہری نے گاڑی سے اسلحہ نکال کر فائرنگ کردی‘۔