ورلڈ بینک کی جانب سے 2022 میں سعودی عرب کی ترقی کی پیش گوئی 4.9 فیصد
ورلڈ بینک کی جانب سے 2022 میں سعودی عرب کی ترقی کی پیش گوئی 4.9 فیصد
جمعرات 14 اکتوبر 2021 5:22
برآمدات کی شرح کو 4.7 فیصد سے بڑھا کر 9.6 فیصد کر دیا ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
ورلڈ بینک نے سعودی عرب کی 2022 کی ترقی کی پیش گوئی کو تین اعشاریہ تین فیصد سے بڑھا کر چار اعشاریہ نو فیصد کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے کے لیے اکتوبر کی اقتصادی اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2021 تک اوپیک پلس کی پیداوار میں کمی کے بعد مملکت کی ترقی 2022 میں تیل کے شعبے میں نمایاں بحالی کی وجہ سے ہو گی۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ نے سعودی عرب کی برآمدات کی شرح کو 4.7 فیصد سے بڑھا کر 9.6 فیصد کر دیا ہے۔
مملکت کی صنعتی پیداوار میں 5.4 فیصد اضافے کی توقع ہے جو اپریل کی پیش گوئی سے 2.4 فیصد سے زیادہ ہے۔
ویکسینیشن کی شرح میں بہتری، کورونا کی وبا سے متعلق پابندیوں کا خاتمہ اور مذہبی سیاحت کے دوبارہ شروع ہونے سے ممکنہ طور پر سعودی غیر تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گا جو2021 میں 4 فیصد اور 2022 میں 3.3 فیصد بڑھنے کی توقع ہے۔
ورلڈ بینک نے اپنی 2021 کی جی ڈی پی نمو کی پیش گوئی کو مینا خطے کے لیے 0.6 فیصد پوائنٹ سے بڑھا کر اس سال کے شروع میں اپریل میں شائع کی گئی پچھلی رپورٹ میں 2.2 فیصد سے 2.8 فیصد جبکہ 2022 کی پیشن گوئی کو 0.7 فیصد پوائنٹ بڑھا کر 4.2 فیصد کر دیا ہے۔
یہ نظر ثانی بنیادی طور پر جی سی سی معیشتوں کے لیے بینک کی پیش گوئی کی اعلی شرح کی وجہ سے کی گئی ہے کیونکہ 2021 کے لیے مجموعی جی ڈی پی نمو کی پیش گوئی 0.4 فیصد پوائنٹ سے 2.2 فیصد سے بڑھ کر 2.6 فیصد ہو گئی ہے۔
رپورٹ نے جی سی سی جی ڈی پی نمو کے لیے اس کے 2022 کے تخمینے کو 1.4 فیصد پوائنٹ 3.3 فیصد سے بڑھا کر 4.7 فیصد کردیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ مثبت ایڈجسٹمنٹ تھی کیونکہ بین الاقوامی تنظیم نے اپنی 2022 کی ترقی کی توقع 2.1 فیصد سے بڑھ کر 4.6 فیصد کر دی۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ نے گھریلو اخراجات اور سیاحت میں اضافے کے لیے تیزی سے ویکسین کے رول آؤٹ کا حوالہ دیا۔ 2022 کے لیے نجی اخراجات میں اضافہ اپریل 2021 کی پیش گوئی میں 2.2 فیصد سے تبدیل ہو کر اکتوبر کی رپورٹ میں 3.8 فیصد ہو گیا۔
برآمدات کی متوقع شرح نمو کو بھی تازہ ترین رپورٹ میں 5.9 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے جو کہ 3.9 فیصد سے بڑھ کر ہے کیونکہ عالمی تجارت میں اب مزید تیزی آنے کی توقع ہے۔
کویت کے لیے 2022 کی ترقی کی پیش گوئی 3.6 فیصد سے بڑھ کر 5.3 فیصد ہو گئی ہے۔
قطر کے لیے 2022 کے لیے ترقی کا تخمینہ 0.7 فیصد بڑھ کر 4.8 فیصد تک پہنچ گیا۔ تیل کی جی ڈی پی میں اضافے کی پیشن گوئی 3 فیصد رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نان آئل جی ڈی پی کو عالمی کپ سے متعلقہ رسیدوں اور سیاحت کی آمدنی کی وجہ سے 4.9 فیصد سے بڑھا کر 5.9 فیصد کر دیا گیا۔
دوسرے جی سی سی ممالک کے برعکس 2022 کے لیے عمان کی جی ڈی پی گروتھ پروجیکشن اپریل کی رپورٹ میں 6.5 فیصد سے 3.1 فیصد پوائنٹس کم کر کے 3.4 فیصد کر دی گئی۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں اردن، عمان اور بحرین کے لیے ترقی کے تخمینے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔