Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: لاکھوں غیر معیاری لائٹیں اور بجلی کے سوئچ ضبط

بجلی کا سامان منگوانے کے لیے معیار مقرر کیا گیا ہےـ (فوٹو وزارت تجارت ٹوئٹر)
وزارت تجارت کی ٹیموں نے بڑی تعداد میں جعلی لائٹیں اور بجلی کے سوئچ ضبط کرکے گوداموں کو سیل کردیا جبکہ گوداموں کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاـ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے  ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ کے ایک علاقے میں وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے ایک گودام کا معائنہ کیا جہاں بجلی کا سامان اسٹور کیا گیا تھا- 

 ضبط کی جانے والی الیکٹرانک اشیا غیر معیاری تھیں  (فوٹو وزارت تجارت ٹوئٹر)

گودام میں لائی گئی لائٹوں کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ جعلی ہیں اور سعودی سٹینڈرڈ سے مطابقت نہیں رکھتی- تفتیشی ٹیم نے گودام کوسیل کرکے مقدمہ درج کرلیا- 
وزارت تجارت کا مزید کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم نے ایک اور گودام سے جعلی لائٹیں اور بجلی کے غیرمعیاری سوئچ ضبط کرکے گودام کوسیل کردیا-
ضبط کیے جانے والے سامان میں ایک لاکھ 73 ہزار لائٹیں اور 3 لاکھ 5 ہزار مختلف اقسام کے بجلی کے سوئچ شامل تھے جنہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا تاکہ غیر معیاری اشیا کو تلف کیا جاسکےـ 

تفتیشی ٹیم نے گوداموں کو سیل کردیا  (فوٹو وزارت تجارت ٹوئٹر)

واضح رہے سعودی عرب میں وزارت تجارت کی جانب سے مملکت کے لیے درآمد کیے جانے والی آلات خاص کر بجلی کے سامان کے لیے معیار مقرر کیا ہےـ 
وہ اشیا جو مقررہ معیار کے مطابق نہیں ہوتی انہیں مملکت میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی- معیار مقرر کرنے کا مقصد حفاظت اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: