Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 3 ہزار سے زائد چالان

ٹریفک قوانین لوگوں کی سہلولت کے لیے مرتب کیے جاتے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
 ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مخصوص افراد کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف اچانک تفتیشی مہم شروع کردی گئی ہےـ
سبق نیوز کےمطابق ادارہ ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر پر مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں ادارے کی موبائل پیٹرولنگ پارٹیوں نے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزیوں پرمہم کے دوران 3021 چالان کیے ـ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو متنبہ کیاجاتا ہے کہ وہ مخصوص افراد کے لیے مختص کی گئی پارکنگ میں اپنی گاڑی کھڑی نہ کریں ـ

 معذورافراد کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا منع ہے (فوٹو، ٹوئٹر)

پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کے اہلکار فوری طورپر چالان کرتے ہیں ـ ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ قانون لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مرتب کیے جاتے ہیں اور ان پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ـ
واضح رہے مملکت میں ٹریفک قوانین کے تحت تمام سپرمارکیٹوں ، عوامی مقامات اور سرکاری و نجی اداروں کےپارکنگ لاٹس میں معذور افراد کے لیے خصوصی مقامات متعین کیے جاتے ہیں جہاں عام افراد کا گاڑی پارک کرنا قانون شکنی تصور کی جاتی ہے ـ
معذور افراد کی گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی اسٹیکرز جاری کیے جاتے ہیں جنہیں گاڑی کی فرنٹ اور بیک ونڈ اسکرینز پرچسپاں کیاجاتا ہے مذکورہ اسٹیکرز نہ ہونے پرٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے فوری طور پر چالان کیاجاتا ہے ـ

شیئر: