برطانیہ کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان سر ڈیوڈ امیس مشرقی انگلینڈ میں چاقو کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو 69 سالہ رکن پارلیمان پر ایک حملہ آور نے بیلفیئرز میتھوڈیسٹ چرچ میں چاقو سے کئی وار کیے تھے۔
سر ڈیوڈ امیس پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ مشرقی انگلینڈ کی ایسکس کاؤنٹی کے بیلفیئرز میتھوڈسٹ چرچ میں اپنے حلقے کے لوگوں سے مل رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق کنزرویٹو جماعت سے تعلق رکھنے والے سر ڈیوڈ امیس پر چاقو سے کئی وار کیے گئے۔
ڈیوڈ ایمس مشرقی انگلینڈ کےعلاقے ساؤتھ اینڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
لندن میں 2 افراد چاقو کے حملے میں زخمی ،ملزم گرفتارNode ID: 338386
-
موذن پر حملہ کرنے والے شخص پر مقدمہNode ID: 460666
-
جرمنی: چاقو کے حملے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمیNode ID: 577516
حملہ آور اس وقت چرچ میں داخل ہوا جب حلقے کا اجلاس جاری تھا جس میں ڈیوڈ ایمس بھی شامل تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈیوڈ امیس کے دفتر نے بھی حملے کی تصدیق کی تھی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں۔
ایسکس پولیس نے بتایا کہ ڈیوڈ امیس کو موقع پر ہی ایمرجنسی طبی امداد دی گئی لیکن جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس نے مزید کہا کہ جائے وقوع پر پہنچتے ساتھ ہی 25 سالہ شخص کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور چاقو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
اس سے قبل کنزرویٹو جماعت سے تعلق رکھنے والے کونسلر جان لیمب نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ رکن پارلیمان چرچ میں ہی ہیں اور انہیں اندر نہیں جانے دیا جا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ صورتحال سنجیدہ لگ رہی ہے۔
ڈیوڈ امیس پہلی مرتبہ 1983 میں باسلڈن کے علاقے سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد 1979 میں ساؤتھ اینڈ کے حلقے سے انتخاب لڑا تھا۔
سیاستدانوں نے سر ڈیوڈ امیس پر ہونے والے حملے پر حیرت اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
لیبر پارٹی لیڈر کیئر سٹارمر نے ٹویٹ کیا کہ ’خوفناک اور انتہائی چونکا دینے والی خبر۔‘
Horrific and deeply shocking news. Thinking of David, his family and his staff.
— Keir Starmer (@Keir_Starmer) October 15, 2021
سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹویٹ کیا کہ لیح آن سی سے انتہائی خطرناک اور پریشان کن خبریں آ رہی ہیں، سر ڈیوڈ امیس اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہوں۔
Very alarming and worrying news reports coming from Leigh-on-Sea. My thoughts and prayers are with Sir David Amess and his family.
— David Cameron (@David_Cameron) October 15, 2021