سعودی عرب کے علاقے قصیم میں ان دنوں انار میلے کے چرچے ہیں۔ البکیریہ گورنریٹ میں وزارت ماحولیات، پانی و زاعت کے تحت الشیعہ مرکز میں انار میلے کی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں انار اور اس سے بنی اشیا کی نمائش کے علاوہ متعدد ثقافتی، سماجی اور تفریحی پروگرام ہورہے ہیں۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق میلے میں پہلی بار بچوں کے لیے اسٹیج پروگرام اور مختلف کارٹون کرداروں کے ساتھ تحائف اور انعامات کا سلسلہ ہے۔ انار میلے کا یہ پانچواں ایڈیشن ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔
انار میلے میں آغاز سے ہی خریداروں اور سعودی و غیرملکی فیملیز کی طرف سے بھر پور شرکت رہی ہے۔ خاص طور پر بچے میلے میں رونق لگائے ہوئے ہیں۔
