Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نویں الباحہ انار میلے کا افتتاح پیر کو

گورنر الباحہ انار میلے کا افتتاح کریں گے (فوٹو: اے ایس پی)
 سعودی عرب میں گورنر الباحہ شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز ’نویں الباحہ انار میلے‘ کا افتتاح پیر کو کریں گے۔ میلے کا انعقاد انار ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق میلے کے ترجمان ابراہیم سعید بخروش نے بتایا کہ علاقے میں انار کی کاشت اور سیزن میں اس حوالے سے میلے کا انعقاد گذشتہ 8 برس سے جاری ہے جس کے لیے گورنر الباحہ کی جانب سے ہمیشہ بھرپور تعاون کیا جاتا ہے۔ 

میلے میں مختلف موضوعات پر سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)

ترجمان نے مزید کہا کہ میلے میں ایک سو سے زائد کاشت کار شرکت کریں گے جبکہ تازہ جوسز کے کارنر بھی خصوصی طور پر سجائے جائیں گے۔  
میلے میں شرکت کرنے والے کاشت کار انار سیزن کے آغاز سے متعلق مختلف معلومات سے بھی شرکا کو آگاہ کریں گے جس میں انار کی کاشت کے طریقوں کے علاوہ اقسام اور اس مثالی پھل کی افادیت پر بھی اہم معلومات مہیا کی جائیں گی۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ میلے میں مختلف موضوعات پر سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے حاضرین کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔ 

شیئر: