Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو عمان کے سلطان کا باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے مکتوب

سعودی وزیر خارجہ کو ان کے عمانی ہم منصب نے مکتوب پیش کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیر کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کی جانب سے ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکتوب دونوں ملکوں اور عوام کے د رمیان مضبوط اور ٹھوس تعلقات، مختلف شعبوں اور ہر سطح پر انہیں بڑھانے اور سپورٹ  کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے عمانی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔( فوٹو ایس پی اے)

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو یہ مکتوب عمان کے ہم منصب بدر البوسعیدی نے ملاقات کے دوران پیش کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے عمانی ہم منصب اور وفد کا ان کے دوسرے ملک سعودی عرب میں خیر مقدم کیا۔
ملاقات کے دوران انہو ں نے مشترکہ مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر خیالات کے تبادلے، دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: