Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے منافی وڈیو شیئر، غیر ملکی گرفتار

فلسطینی کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- (فوٹو سنیپ داخلیہ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ایک غیرملکی کو گرفتار کیا ہےجس نے امن و امان اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے الفاظ پر مبنی وڈیو سوشل میڈیا پر شیر کی تھی۔
سرکاری خ:ر رساجں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کیا جو عمر کے چوتھے عشرے میں ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار فلسطینی نے امن و امان اور  قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے الفاظ پر مبنی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ  فلسطینی شہری نشے کا بھی عادی ہے۔ اسے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: