Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: تیز رفتار ڈرائیونگ اور وڈیو شیئر کرنے پر گرفتاری

ڈرائیور اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالے ہوئے تھا- (فوٹو اخبار 24)
محکمہ ٹریفک نے  کہا ہے کہ طائف میں ہوشربا رفتار سے گاڑی چلانے اور اس کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے  جنونی عمل پر فخر کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا-
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے والے مقامی شہری نے کئی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیے تھے- جنہیں دیکھ کر صارفین کے ہوش اڑ رہے ہیں- اس نے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرات پیدا کردیے تھے-
محکمہ ٹریفک نے اطمینان دلایا ہے کہ جنونی انداز سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا- ڈرائیور متعدد خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا اس نے نہ صرف یہ کہ ٹریفک قانون پامال کیا بلکہ حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے غیرقانونی سرگرمی پر فخر کا بھی اظہار کیا-  اس نے ایسا کرکے قانون کا مذاق اڑایا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: