پروازوں کی اچانک منسوخی پر پی آئی اے سمیت چار ایئرلائنز کو نوٹس
پروازوں کی اچانک منسوخی پر پی آئی اے سمیت چار ایئرلائنز کو نوٹس
منگل 19 اکتوبر 2021 10:36
سول ایوی ایشن کے مطابق یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر تک 383 پروازیں منسوخ کی گئیں (فائل فوٹو: پی اے ایف)
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی اچانک منسوخی کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے، سرین ایئر، ایئر بلیو اور ایئر سیال کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
منگل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پروازوں کی منسوخی پر مسافروں کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات سامنے آئیں۔
سول ایوی ایشن کے مطابق یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر تک مجموعی طور پر 1145 پروازوں میں سے 383 پروازیں منسوخ کی گئیں۔