Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں انار میلہ، تین دن میں 20 لاکھ کا کاروبار

قصیم ریجن کی الشیحہ کمشنری میں جاری انار میلے کے پہلے تین دنوں میں 20 لاکھ ریال سے زائد کا کاروبار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے کی انتظامیہ کے سربراہ محمد المسلم نے کہا ہے کہ ’میلے کو رہائشیوں کی طرف سے بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’انار میلے میں 85 زرعی علاقوں کی پیداوار 200 دکانوں کے ذریعہ فروخت ہو رہی ہے۔‘
’میلے میں پیداواری خاندانوں کی مصنوعات بھی فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’الشیحہ کا انار پورے دور دور تک شہرت رکھتا ہے۔ اس کی مختلف اقسام فروخت کی جا رہی ہیں جن کا ایک کارٹن 10 ریال سے 45 ریال تک کا ہے۔‘

شیئر: