Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا: ’پرتشدد پارٹنر سے علیحدگی کریں اور ڈالرز میں رقم حاصل کریں‘

اگرچہ وکلا نے اس سکیم کی حمایت کی ہے، لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ آسٹریلیا میں گھریلو تشدد کا حل نہیں ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
آسٹریلیا کی حکومت پرتشدد پارٹنر کو چھوڑنے کے لیے رقم دے گی۔
امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق منگل سے تشدد کا شکار ہونے والے افراد پانچ ہزار آسٹریلوی ڈالر کی رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس میں نقد رقم کے علاوہ سکول فیس جیسے اخراجات شامل ہیں۔
یہ سکیم مرد و خواتین کے لیے ہے، تاہم امید ہے کہ زیادہ درخواستیں خواتین دیں گی، کیونکہ حکومتی ڈیٹا کے مطابق ہر نو روز کے بعد ایک خاتون اپنے پارٹنر کے ہاتھوں ہلاک ہوتی ہے۔
اگرچہ وکلا نے اس سکیم کی حمایت کی ہے، لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ آسٹریلیا میں گھریلو تشدد کا حل نہیں ہے۔
وکٹورین ویمنز ٹرسٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میری کروکس کا کہنا ہے کہ ملک میں اس حوالے ’بلوکی‘ کے رجحان پر بحث کی ضرورت ہے جو مردوں کو خاندان کا سربراہ بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سوال بھی پوچھنا بنتا ہے کہ خواتین کو گھر چھوڑنے پر کیوں مجبور کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت بڑا اخلاقی اور پالیسی ایشو ہے۔ خواتین کو تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے اور گھر چھوڑنا پڑتا ہے اور انہیں کہیں پناہ بھی نہیں ملتی۔‘

شیئر: